اسلام آباد، 14 جون ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ملازمین کی فلاح وبہبود سمیت صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہےان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے نے اپنی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں خصوصا سی ڈی اے کے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے شہریوں خصوصا سی ڈی اے ملازمین کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ایمرجنسی، او پی ڈی،دیگر شعبوں کے مریضوں کی دیکھ بھال اور لیبارٹریز کی بہتری پر زور دیا۔
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سی ڈی اے کے ملازمین، افسران اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرناہے بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بھی اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کاوشیں کرنا ھے۔ انہوں نےکہا کہ طبی شعبہ میں کیے گئے اقدامات اسلام آباد میں عوام کے لئے صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے بلکہ اسلام آباد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی طبی ضروریات کو بھی احسن طریقے سے پورا کر نے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو دستیاب وسائل میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ھے جبکہ انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کی ضرورت ھے ۔صحت کے شعبہ پر توجہ سے صحت کی خدمات کی فراہمی سے نہ صرف نمایاں بہتری آئے گی بلکہ مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفنس کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کی طبی سہولیات کی بہتری کے لیے مناسب اقدامات کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے شہری بھی بہترین ہیلتھ کیئر کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔