اسلام آباد ،24جون ( اے پی پی ):شہرام خان ترکئی نے بروز منگل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت کے اخراجات زیادہ اورکارگردگی تسلی بخش نہیں،برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا،تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے بجٹ میں کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا۔افغانستان کے ساتھ 10ارب ڈالر کی تجارت کی استعدادموجودہے جس سے استفادہ کرنا چاہیے۔