اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر مسجد میں نماز عیداداکی۔ عید الاضحٰی کے موقع پر صدرمملکت کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی نماز عید ادا کی۔
اس موقع پرملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعدصدر مملکت آصف علی زرداری مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے گلے ملے اور انہوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔











