وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں عید کی نماز ادا کی

10

لاہور،7جون  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں  ماڈل ٹاون میں نماز عید  ادا کی۔نماز عید الاضحٰی کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی، ،سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے بھی وزیرا عظم کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔وزیراعظم نماز کی ادائیگی کے بعد  لوگوں سے عید ملے۔