اسلام آباد (اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے مابین عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ صدرِ مملکت نے عید کے موقع پر ایوانِ صدر آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر تمام سفراء کا شکریہ ادا کیا۔











