ملتان03 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی داد رسی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں 100 سے زائد درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے۔رضا ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر آوٹ اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل کرکے انکی دہلیز انصاف فراہمی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہریوں سے عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔کھلی کچہری میں پٹواری سے ڈپٹی کمشنر ایک چھت تلے عوامی خدمت کیلئے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے۔اس موقع پردیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔











