ضلعی انتظامیہ کی موثر مانیٹرنگ کے باعث صفائی شکایات کو فوری حل کیا گیا، ڈپٹی کمشنر

7

ملتان 10 جون (اے پی پی ):,ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ضلعی حکام کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر 12 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ریکارڈ وقت میں ٹھکانے لگایا گیا۔ڈویژن بھر میں 18 لاکھ سے زائد شاپرز شہریوں کی دہلیز پر فراہم کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں نے عیدالاضحی پر مثالی صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی موثر مانیٹرنگ کے باعث صفائی شکایات کو فوری حل کیا گیا۔انہوں نے صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام ورکرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے ہر ورکر کو 10 ہزار روپے فی کس انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی سے قبل تمام ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی گئی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ واسا کو ہدایت کر دی ہے کہ نئی پائپ لائنوں کو جلدی  ڈالا جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔