عیدالاضحیٰ کی آمد ،  ملتان میں مختلف وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر گشت کا سیکورٹی پلان جاری

0

ملتان 04 جون)اے پی پی):ریجنل پٹرولنگ آفیسر سلیم خان نیازی نے عیدالاضحیٰ کی آمد پر مویشی چوری اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر گشت کا سیکورٹی پلان جاری کردیا جس سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سےبیٹ ایریا میں موجود عید گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر عید نماز کے دوران موثر گشت کرتے ہوئے سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگا۔مویشیوں کی باربرداری کی وجہ سے روڈز پر معمول سے زیادہ ٹریفک کارش ہوتا ہے۔جسکی وجہ سے روڈ بلاک و ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔بیٹ ایریا پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں جن پر مویشی لوڈ ہوں کو راہ داری و مناسب دستاویزات چیک کی جائیں تاکہ مویشی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔

ریجنل افسیر سلیم خان نیازی نےکہا کہ اس موقع پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ورہنمائی پٹرولنگ پولیس کی ذمہ داری ہے۔مؤثر گشت وہ ناکہ بندی کرکے مشکوک جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہےپٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے جو کہ چوبیس گھنٹے عوام الناس کےتحفظ خدمت اور رہنمائی کےلیے کوشاں ہے۔ عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی خریدو فروخت کریں کسی بھی قسم کی رہنمائی اور ہیلپ کے لیے 1124 کے ذریعے مدد لی جا سکتی ہے۔ مذید ریجنل افسیر سلیم خان نیازی نےکہا پٹرولنگ پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جارہی رہے گا۔ عیدالاضحیٰ  کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی من مانی نہیں چلے گی،پٹرولنگ پولیس متحرک ! کرایوں میں ناجائز اضافہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔