عید الاضحیٰ پرشاندار کارکردگی پرضلع ملتان کے چار ہزار سے زائدصفائی ورکرزمیں خصوصی اعزازیہ تقسیم

2

 ملتان،21جون  (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صفائی ورکز کی شاندار عید الاضحی پر شاندار کارکردگی پر ضلع ملتان کے چار ہزار سے رائدصفائی ورکز میں خصوصی اعزازیہ تقسیم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی صدارت میں ہفتے کو رضا ھال میں تقریب تقسیم اعزازیہ کا انعقاد ہوا ۔جسں مین سی ای او ایم ڈبلیو ای سی  عبدالرزاق ڈوگر، ٹکٹ ہولڈر اعبدالغفار ڈوگر ،شیخ طارق رشید ،جاوید انصاری ،کواڈینیٹر عمر فاروق بھٹی،سید بابر شاہ ،ڈویژنل مینجر آپریشن انوارالحق سمیت سینیٹری ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس دوران سینیٹری ورکرز میں 10ہزار فی کس اعزازیہ کے چیک تقسیم کیئے گئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ عید الا ضحی پر شاندار صفائی کر کے ورکرز نے ہمارے سر فخر سے بلند کیئے۔وزیر اعلٰی پنجاب کے اعلان کی روشنی میں سینٹری ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں اعزازیہ تقسیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صوبہ بھر میں آلائشوں کی تلفی بارے نمایاں پوزیشن پر رہی،صفائی ہیروز نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔سی ای او  عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب صفائی ہیروز کی عید الاضحی پر مثالی کارکردگی کو سراہتی ہے۔سینیٹری ورکرز کو عید اعزازیہ کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیئے جا رہے ہیں۔تقریب میں شریک دیگر معززین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے ستھرا پنجاب مہم لانچ کر کے دیہی و شہری علاقوں کا فرق ختم کر دیا ،سینیٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں،ان کی خدمات کو بھر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔