ملتان 09 جون )اے پی پی ): ضلع ملتان میں 8 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو اب تک ٹھکانے لگایا گیا ہے تعفن کے خاتمے کیلئے عرق گلاب اور فانائل سے سڑکوں کو دھونے کا سلسلہ بھی تیز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا شہر کے مختلف علاقوں اور ویسٹ پوائنٹس کا دورہ کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے نے صفائی آپریشن پر بریفنگ بھی دی ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز سے عید ملی اور کارکردگی کو سراہا اور کہا تیسرے روز آخری آلائش کو بھی ٹھکانے لگانے تک آپریشن مسلسل جاری رہے گا اور کہا پورے شہر میں تعفن کے خاتمے کیلئے عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے وسیم حامد سندھو نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ریکارڈ وقت میں آلائشوں کو شہر سے منتقل کرکے دفن کیا۔











