مجموعی طور پر بجٹ میں پیش کئے گئے معاشی اعشارئیے مثبت ہیں ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی اے پی پی سے گفتگو

19

اسلام آباد، 10جون(اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال  نے اے پی پی سے بروز منگل بجٹ2025-2026    پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر بجٹ میں پیش کئے گئے معاشی اعشارئیے مثبت ہیں اور مضبوط معیشت ہی ملکی ترقی کی راہ پہ گامزن کر سکتی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ٪کی تنخواہوں میں 10اضافہ خوش آئند ہے۔ جبکہ پنشن بھی 7 فیصدبڑھی ہے۔

ڈیفنس بجٹ کا بڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس بدلتے ہوئے جنگی تناظر میں عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اے پی پی / سحر/عمار برلاس، حبیب شاہ