ملتان03 جون ) اے پی پی )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈی سامورانہ اور جسونت نگر میں اوور چارجنگ پر 5 پرچی ٹھیکیدار گرفتار کرلئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے زائد فیسوں کی ریکوری کرکے شہریوں کو رقوم واپس کرائیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں عارضی مانیٹرنگ کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں اس سلسلے میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی قسم کی بھتہ خوری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری جانوروں کی فیسوں پر اوور چارجنگ کے حوالے سے فوری شکایت درج کرائیں۔











