بلاول بھٹو زرداری  کی وفد کے ہمراہ سلامتی کونسل کی صدر  سے ملاقات

6

نیویارک۔3جون  (اے پی پی):پاکستان کے سفارتی مشن  کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری  نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کیرولین روڈریگز برکیٹ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر اور جمہوریہ گیانا کی مستقل مندوب کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پانی ایک قدرتی وسیلہ ہے جس کو ہتھیار بناکر بھارت نے بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کیا ہے، دہشت گردی کے ایک واقعے کو جواز بناکر بھارت نے غیرقانونی اقدامات کئے اور پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت سے جامع مذاکرات کا حل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سمیت دنیا کے دیگر تنازعات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔سلامتی کونسل کی صد رکیرولین روڈریگز برکیٹ نے امن و سلامتی کے قیام کے لئے  سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔