ملتان، چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابرعلاوالدین  کا دورہ

1

ملتان20جون(اے پی پی): چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابرعلاوالدین نے ملتان کا دورہ کیا ،  اچانک نشتر ٹو ہسپتال کی انسپکشن کی اور بریفننگ لی۔ بریگیڈیئر (ر) بابر علاوالدین کے ہمراہ سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، میجر نوید اسلم اور کوارڈینیٹر عمر فاروق بھٹی بھی تھے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاوالدین نے نشتر ٹو کے آئی سی یو،آوٹ ڈور اورمختلف وارڈز کی انسپکشن کی۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاوالدین کا سرجنز کی کمی،ڈیلی ویجز ملازمین کو مکمل تنخواہیں نہ ملنے پر اظہار برہمی کیا ، وینٹی لیٹرز نہ ہونے اور ناقص طبی سہولیات کا بھی سخت نوٹس لیا۔چیئر پرسن وزیراعلیٰ انسپکشن و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کا الٹی میٹم دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے۔نشتر ٹو ہسپتال میں طبی سہولیات بہتر بناکر مزید مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاوالدین نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں کی کڑی مانیٹرننگ کرکے گڈ گورننس ماڈل نافذ کرنا ترجیح ہے۔تمام ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاوالدین نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دینے والے محکمہ جات کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔