ملتان،19 جون(اے پی پی ): انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈر 19 سکلز اسیسمنٹ کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کیمپ کے پہلے روز ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ اظہر علی نے کھلاڑیوں کو کیمپ کی آفادیت سے آگاہ کیا۔شام کو کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں حصہ لیا، کیمپ کے پہلے فیز میں 30 انڈر 19 کرکٹرز شریک ہیں۔
کھلاڑی آج کیمپ کے دوسرے روز پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔