ممبر قومی اسمبلی فارق ستارکا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

2

اسلام آباد، 14جون (اے پی پی ):قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی فارق ستار کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پاکستان اور ان کے سربراہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔

مگر اب ہمیں اپنی عوام کا سوچنا ہے۔ آج بھی عوام کو بنایدی اشیاء خورد و نوش کا حصول مشکل ہے۔ ہماری عوام کا ایک مخصوص طبقہ ہے جو آج بھی اپنا بھرم قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخوادار طبقے پر ٹیکس چھوٹ دینا خوش آئند ہے۔ مگر تجارتی طبقے کے لئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس وقت موقع ہے کہ ہم ٹیکس ریفارمز کریں مگر عوام پر اور تجارتی طبقے پر ٹیکس کی بھرمار کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ ایک طرف ٹیکسیشن کی ریفارمز کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ ہم نے شیڈو وفاقی بجٹ حکوت کو پیش کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کو مد نضر رکھا جائے۔ ہمیں دہشت گردی کی جنگ کے ساتھ ساتھ بھوک اور افلاس کی جنگ بھی لڑنی ہے۔ ہمیں معاشی خود مختاری کی طرف جانا ہو گا۔ اور اس کے لئے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ڈائریکٹ ٹیکسیشن کو فروغ  کس طرح دیا جائے۔