ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کا اظہار خیال

27

اسلام آباد 24 جون) اے پی پی (:محمد احمد چٹھہ نے بروز منگل بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دوسیزن سے گندم کے کاشت کاروں کومسائل کاسامناکرناپڑرہاہے، جس فصل کی پیداوارپاکستان میں ہوسکتی ہے اسے درآمدکرنا ملکی معیشت کیلئے درست نہیں ہے، اس سے تجارتی خسارہ بہت بڑھ جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹے اوردرمیانے درجہ کے کاروبار کو قرضوں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائے، اس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔