وزیراعظم سے چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات

11

اسلام آباد، 11 جون 2025 (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکینِ قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

اراکینِ قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی اقتصادی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

وفد نے گفتگو کے دوران کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی مفاد اور قومی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ وفد نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران وزیراعظم کی مثالی قیادت اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔