اسلام آباد،16 جون ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ، ملک ابرار احمد، جمال شاہ کاکڑ اور آغا رفیع اللہ نے ملاقات کی ہے۔
ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو مشکل حالات میں ایک عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس کی منظوری کے حوالے سے اپنی تائید و حمایت کا یقین دلایا۔
اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ہوا-
ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔











