وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کی ملاقات

23

اسلام آباد،26 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی شذرا منصب نے ملاقات کی ہے۔

وزیر مملکت نے وزیراعظم کو آئندہ سال کے لیے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں آئندہ مون سون بارشوں کے پیش نظر قومی سطح پر حفاظتی تدابیر اور دیگر انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔