اسلام آباد ، 30 مئی ( اے پی پی): وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،پاکستان ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض کیا گیا-اجلاس میں سہولیات کی بہتری اور معیار بلند کرنے کی ہدایت کی گئی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کی منظوری کی گئی-اس کے علاوہ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی آن لائن شرکت اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی رپورٹنگ اور اہداف کی واضح تعین سمیت جلد از جلد تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی-
عوام کو بہترین اور موثر خدمات فراہم کرنا پاکستان ریلوے کے عزم کے پیش نظر ریلوے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی سمیت ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی اور ریلوے کالونیوں میں صفائی اور ماحول کی بہتری پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی-اس کے علاوہ ریلوے کے مسائل کا فوری حل اور مستقبل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی-