ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا محرم الحرام پر مثالی صفائی کیلئے پلان تشکیل

2

ملتان،20 جون(اے پی پی):ڈویژن بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا، عبادت گاہوں اور بازاروں کے روٹس پر ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کیلئے بھاری مشینری کااستعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر کی جلوس منتظمین اور لائسنسداران سے میٹنگ ہوئی جس ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور روٹس کی کلئیرنس پر بریفنگ دی، اس موقع پر  سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے کہا محرم الحرام کے سلسلہ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی خصوصی صفائی کیمپ قائم کرے گی اور کہا عزاداروں کی سہولت کیلئے صفائی ٹیمیں تمام روٹس پر موجود رہیں گی اور کہا صفائی شکایات کیلئے خصوصی کنٹرول روم  1139 بھی قائم کردیا گیا ہے۔

عبدالرزاق ڈوگر نے کہا جلوس منتظمین اورعزادار تنظیموں کے تجویز کردہ روٹس کو مکمل کلئیر کریں گے۔