پی ایس ڈی پی کے تحت  4224 ارب روپے کا مجموعی قومی ترقیاتی  حجم  مختص

0

اسلام آباد۔10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 26-2025   کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام  (پی ایس ڈی پی) کے تحت   مجموعی طور پرقومی ترقیاتی  حجم4224ارب روپے  ہوگا جس  میں وفاقی حکومت 1000ار ب روپے کی شراکت دار ہے جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت 2869ارب روپے اورریاست کے ملکیتی مختلف اداروں کا 355ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ   بھی شامل ہے  ۔منگل کوجاری  پی ایس ڈی پی کے مطابق ترقیاتی بجٹ مجموعی بجٹ کے 5.8فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے 0.6فیصد کے مساوی ہے۔اڑان پاکستان پروگرام کے تحت حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کیا ہے جن کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا بعض مالیاتی مسائل کے باوجود وفاق قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے کوشاں ہے۔

آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے پی ایس ڈی پی  میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت  صوبوں کا حصہ 2869000ملین روپے ہوگا۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاق کا حصہ 1000ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت صوبوں کا حصہ 2869ارب روپے اور ایس او ایز کا حصہ 355ارب روپے ہوگا۔