اسلام آباد، 13 جون)اے پی پی):صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے جسٹس سردارلیاقت حسین سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے عہدہ کاحلف لیا۔
حلف برداری کی پر وقار تقریب ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں عدالت العالیہ کے جسٹس صاحبان, حکومتی وزرا، وکلاء ،سیاسی شخصیات اور دیگر نے شرکت کی۔