Video Player
00:00
00:00
ملتان 07 جون (اے پی پی ): عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام اہل ملتان کو میری جانب سے عید کی ڈھیروں مبارکباد ۔
انہوں نے کہا میں اور میری ٹیم ڈویژن بھر میں شہریوں کی خدمت کیلئے ڈیوٹی پر موجود ہیں عامر کریم خاں نے کہا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماحول صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ڈویژن بھر میں الائشیں نالی، گلیوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری پائے جلانے، نہروں میں نہانے پر دفعہ 144نافذ ہے اور کہا ٹال فری نمبر، سوشل میڈیا، کنٹرول رومز، وٹس ایپ نمبروں پر موصول تمام شکایات کو حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میپکو کا ڈی سی افس میں کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ ذمہدار شہری ہونے کے ناطے آلائشیں گلیوں میں پھنکنے سے گریز کریں اور کہا آپ سب کا تعاون صاف ملتان ڈویژن کا ضامن ہے۔