کوئٹہ ، 02 جون (اے پی پی): کو ئٹہ شہر سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر پُرفضا مقام ہنہ اوڑک واقع ہے،اس کے دلکش مناظر کی وجہ سے سیاح کھینچے چلے آتے ہیں۔مختلف ٹولیوں کی شکل میں شہری درختوں کے سایہ میں بیٹھ کر من پسند اور چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں گرمیوں کے موسم میں سیر تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو جا تا ہے۔
ادھر نوجوانوں نے ڈھول کی تاپ پر روایتی رقص کر کے آنے والے سیا حوں کو خوب لطف اندوز کیا اور داد وصول کی، کھانے سے فراغت کے بعد، گرمی سے نڈھال نوجوانوں اور بچوں نے تالاب کا رخ کیا، جہاں بچوں اور بڑوں نے سوئمنگ سے بھرپور لطف اٹھایا۔ وہاں آئے سیاح کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
شہری حکومت سے پر امید ہیں کہ ہنہ اوڑک کو سیاحتی مقام کا درجہ دیا جائے گا، جس سے اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔











