اسلام آباد، 13 جون ( اے پی پی ):عقیل ملک نے بروز جمعہ بجٹ اجلاس 26 ـ2025 میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کامسئلہ صحت،تعلیم،ٹیکس اصلاحات وغیرہ نہیں بلکہ اپنے لیڈرکی رہائی ہے، ہر بات پر کہتے ہیں خان کو رہا کرو ۔
انھوں نے کہ کہ ابھی تک اپوزیشن کے اراکین نے بجٹ کے حوالہ سے کوئی تجویزنہیں دی ہے، یہ لوگ فوٹو سیشن اوراپنے ووٹروں کودلاسہ دینے کیلئے یہاں آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں ہے اورانہی شرائط کے تحت ہم نے چلنا ہے مشکل حالات کے باوجود ماہرین نے گزشتہ 15برسوں میں پہلی باروفاقی بجٹ کوبہترین اورمتوازن قراردے رہے ہیں۔