لاہور 2 جون ( اے پی پی ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے رشین فیڈریشن کے اعزازی قونصل جنرل حبیب احمد نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں رشین فیڈریشن لاہور کے اعزازی قونصلیٹ کے سی ای او، ڈاکٹر محمد اشرف نظامی بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب نے اعزازی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ معاشی، ثقافتی، تعلیمی سمیت مختلف شعب فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان اقتصادی تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔











