اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ  کا تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

26

ملتان،30جولائی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے آج تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورانِ دورہ متعدد مقامات پر گندگی کے ڈھیر اور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

صفائی کی بدترین صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ دار منیجر کو موقع پر ہی فائن (جرمانے) کرنے کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے موقع پر موجود سپر وائزری عملے کو بھی تنبیہ کی کہ عوامی فلاح سے متعلق امور میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے، اور بہتری نہ آنے کی صورت میں مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔