اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف-7/4 میں سمر فیسٹا 2025 کی اختتامی تقریب کا انعقاد

1

اسلام آباد، یکم جولائی(اے پی پی):اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز   میں آج سمر فیسٹا 2025 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی مہمانِ خصوصی معزز سینیٹر فوزیہ ارشد تھیں۔

تقریب میں طالبات نے مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں ثقافتی پرفارمنسز، ڈرامے، تقاریر اور دیگر تخلیقی پروگرام شامل تھے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے طالبات کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں خوداعتمادی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے ادارے کی پرنسپل، اساتذہ اور منتظمین کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تعلیمی ادارے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں مختلف سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ، والدین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔