اسلام آباد،04 جولائی(اے پی پی ): ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا۔
پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی ، چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ پاکستان ناقابل شکست رہا۔
پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی۔
کھلاڑیوں نے جیت پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا سہرا کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور کوچز اور سپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے سر جاتا ہے۔