اسلام آباد،25 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت حضرت بری امامؒ کے عرس سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے سیکیورٹی و انتظامی اقدامات پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال حضرت بری امامؒ کا عرس شایانِ شان طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی، صفائی، پارکنگ، روشنی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
زائرین کے لیے پُرامن، باوقار اور روحانی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح قرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حضرت بری امامؒ کا عرس پہلے سے زیادہ منظم، روحانی اور پُرامن ماحول میں منعقد کیا جائے گا۔











