سکھر،25جولائی(اے پی پی): ڈویژنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلویز جمشید عالم نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پاکستان ریلویز کی پالیسی اور ہدایات تجاوزات پر واضح ہیں، ریلوے زمین پر تجاوزات اور قبضہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کی زیرو ٹالرنس ہے، وفاقی وزیر ریلویز کی ہدایت پر تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے، ریلوے کی زمین پر اب تجاوزات کی مزید کوئی گنجائش نہیں ہے، جہاں جہاں ریلوے زمین پر قبضہ ہے ختم کروایا گیا ہے۔
جمشید عالم کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے زمین پاکستان ریلویز کی ملکیت ہے اس پر کسی کو حق نہیں کہ وہ تجاوزات قائم کرے، تمام تجاوزات کے خاتمے کے بعد ریلوے زمین قانونی طور پر پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دی جائے گی، قانونی طریقہ سے ریلوے زمین پر کاروبار کریں تاکہ آپکو اور ریلوے کو فائدہ پہنچے۔