سکھر: ریلوے ٹیموں کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اراضی واگزار

13

سکھر،24جولائی(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمشید عالم ڈویڑنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر کے احکامات پر صادق آباد میں لکڑ منڈی اور لنڈہ بازار میں زیر قبضہ ریلوے کی قیمتی زمین واگزار کروائی گئی۔

 آپریشن کی قیادت ڈویڑنل انجینئر خادم حسین، ڈی ایس پی ریلوے اور اسٹنٹ انجینئر خانپور نے کی، مجموعی طور 1.03 ایکڑ ریلوے کی زمین واگزار کی گئی جس کی مالیت 131.84 ملین روپے بنتی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق زمین کو ناجائز قبضے سے بچانے کے لیے ایسے آپریشنز کا تسلسل آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا اور کسی کو بھی ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔