سکھر : سیپکو کی جانب سے آرٹس کونسل کھلی کچہری کا انعقاد  

11

سکھر،24جولائی(اے پی پی): سیپکو کی جانب سے آرٹس کونسل سکھر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیپکو کے ڈائریکٹر کمرشل اسد مغل، مظفر حسین ،ایکسیئن نظام الدین پیرزادہ، ایس ڈی او آصف دایو،مشتاق قریشی سمیت واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین, ایل ایس،ایل ایم اور ایم این ٹی کے نمائندے عوام کی سہولت کے لیے موجود تھے۔

افسران کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سن کر فوری حل فراہم کرنا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے، متعدد افراد نے شکایت کی کہ ان کے بجلی بل،کنیکشن مسائل، ٹرانسفارمر کی خرابی یا وولٹیج کی کمی جیسے معاملات حل کیے گے، افسران نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فالو اپ میٹنگ بھی منعقد کی جائیں گی۔