اسلام آباد، 11 جولائی 2025 (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری سے یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان نے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے انہیں نئی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کی جانی چاہییں۔