خانیوال،2جولائی(اے پی پی):صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، لیبر اینڈ ہیومن رائٹس فیصل ایوب کھوکھر کی خانیوال آمد ہوئی- محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، ممبر قومی اسمبلی کے والد سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بزرگ مسلم لیگی رہنماء حاجی عرفان خان ڈاہا کی وفات پر اظہارتعزیت کیا- پنجاب میں سپورٹس کی ترویج کے سلسلہ میں اقدامات بارے میڈیا سے گفتگو کی- اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے تعمیرات و مواصلات رانا سلیم حنیف بھی موجود تھے-