ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی گئی ہے ، وسیم حامد سندھو

4

ملتان01 جولائی 2025  ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی گئی ہے ،اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور احکامات جاری کئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد ابو بکر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ سمیت ضلعی افسران بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ریونیو عوامی خدمت کچہری میں 100 سے زائد درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کا ٹاسک دیا ہے۔

ہر ماہ کے آغاز میں کھلی کچہریوں کے ذریعے شکایات کا ازالہ ترجیح ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ فیلڈ افسران کو باقاعدگی سے کورٹ ورک کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں فوری مسائل حل ہونے پر اظہار اطمینان کیاہے۔