ملتان ، 16 جولائی (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ نے جعلی و زائد المعیاد ادویات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی بھرپور چیکنگ کے احکامات جاری کر دییے۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور محکمہ صحت کے حکام بھی شریک تھے۔اس موقع پر وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15 سے زائد میڈیکل سٹورز مالکان کو جرمانے کئے گئے اور ڈرگ انسپکٹرز کو میڈیکل سٹورز کی بھرپور چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔











