ملتان؛محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیش نظر ریسکیو 1122  ہائی الرٹ

2

ملتان ،04 جولائی  (اے پی پی ): حرم الحرام کے مقدس ایام کے پیش نظر ریسکیو 1122 ملتان کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ عزاداری کے جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار مکمل تیاری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شہر بھر میں جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات اور دیگر اہم پوائنٹس پر ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ شہریوں کی حفاظت، بروقت امداد اور فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے جذبہ خدمت، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ چوبیس گھنٹے متحرک ہے۔

ڈاکٹر حسین میاں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ امدادی کارروائی بروقت عمل میں لائی جا سکے۔