ملتان،24 جولائی (اے پی پی ): تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب بورڈ آفس جوبلی ہال میں منعقد کی گئی۔ قائم مقام کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان وسیم حامد سندھو نے کمپیوٹر بٹن دبا کر نتائج کا ڈیجیٹل اعلان کیا۔
نتائج کے مطابق میٹرک دسویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پرایک لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ و طالبات شریک ہوئے ۔ 91 ہزار 289 پاس قرار پائے ۔کامیابی کا مجموعی تناسب 73.54 فیصد رہا۔
میٹرک امتحانات کیلئے ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان ،وہاڑی، لودہراں اور خانیوال میں مجموعی طور پر 3 سو 62 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔نتائج بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میٹرک امتحانات کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور واپڈا۔
ضلعی انتظامیہ پولیس ، ریسکیو ، حبیب بنک کا خصوصی تعاون حاصل رہا ملتان بورڈ کے شعبہ امتحانات اور دیگر متعلقہ سٹاف کی شبانہ روز محنت سے تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام میٹرک امتحانات کے کامیاب انعقاد کا ممکن ہوا۔
اس موقع پر سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی بھی موجود تھے۔