ملتان 18 جولائی( اے پی پی): پی ایچ اے ملتان نے جناح پارک کو تھیم امیوزمنٹ پارک بنانے کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں نجی کمپنی کے نمائندوں نے ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش سے ملاقات کی اور ان کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کے بڑے پارک کو جدید خطوط پر استوار کر کے بحال کیا جائے گا،
پارک میں مصنوعی ڈائنر سارز،چلڈرن گیمز،ہاررہاؤس اور تفریح کا دیگر سامان مہیا کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔
کمشنر ملتان شہر کے پارکوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن ورک کے لیئے کوشاں ہیں شہر کے دیگر پارکوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کریں گے۔











