ندا صالح جیسی باصلاحیت بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں اور پنجاب حکومت خواتین کو معاشرے کے ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔ وزیراعلیٰ

14

لاہور، 30 جولائی (اے پی پی) – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کی تعیناتی کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ندا صالح کو ناصرف مبارکباد پیش کی بلکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندا صالح جیسی باصلاحیت بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں اور پنجاب حکومت خواتین کو معاشرے کے ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں اور خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع دینا ہماری اولین ترجیح ہے، اس اقدام سے دیگر باہمت خواتین کو بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ہر شعبے میں نمایاں کردار دینے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔