وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی کی ملاقات

2

اسلام آباد،30جون(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی  اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو کی گئی۔اس دوران وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔