لاہور، یکم جولائی (اے پی پی ) محکمہ ریلوے اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان قلیوں کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کی یاداشت پر دستخط کردئیے گئے، قلی بیس ماہ کےلئے پچاس ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ لے سکے گا،اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کاکہناتھاکہ وزیراعظم نےملک کو سنوارنے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نےملک کو درپیش چیلنجز سے باہر نکال کر ڈیفالٹ سے بچایا اور دشمن کو ایسا جواب دیا جو ہمیشہ یاد رہے گا،لاہور ریلوے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے اور اخوت مائیکرو فنانس اسلامک کے مابین کلیوں کو 50 ہزار روپے تک بلا سودقرضہ دینے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو چیلنجز سے باہر نکالادشمن کے بزدلانہ حملہ کا ایسا جواب دیا کہ جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 19جولائی کو وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے، حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا تو پاک افواج کے ذریعے بہت بڑی شکست دی چین کی درآمد کردہ بوگیوں کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے لیکن کچھ افسران نے کام خراب کیا ہےسیلون کو انسپکشن کے علاوہ کوئی ریلوے کا افسر استعمال نہیں کرے گا بلکہ ہم سیلون کو عام عوام کو کرایہ پر دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ ریلوے میں اصلاحات لاکر تقدیر بدل دیں گے، انہوں نے بتایا کہ 19جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف لاہور ریلوے اسٹیشن میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے، انہوں نے بتایا کہ میں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دیں گے ،ریلوے میں اوور ٹائم کا بھی مسئلہ حل کردیا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ قلیوں سے محبت آج کی نہیں ہے ہم اسٹیشن سے گزر کر ہی سکول جایا کرتے تھے اس وقت سے ہم ان کو سامان اٹھاتے دیکھ رہے ہیں جواپنے پسینہ کی کمائی کھاتے ہیں،پاکستان سنوارنے کی ضرورت ہے وزیراعظم کو کہا کہ مشکل حالات میں ملک کو لے کر چلنا ہوگا،میں نے وزیراعظم سےایک بار بھی گلہ نہیں کیا کہ ٹریک ٹوٹا ہوا ہے تو کام نہیں کرنا، راولپنڈی کراچی ملتان خانیوال سمیت بڑے اسٹیشنز کے قلیوں کو بھی بلا سود قرضہ دیں گے،چین کی درآمد کردہ بوگیوں کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے لیکن کچھ افسران نے کام خراب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیلون کو انسپکشن کے علاوہ کوئی ریلوے کا افسر استعمال نہیں کرے گا،وزراء کے دوست احباب نہیں بلکہ عوام کرائے پر دیں گے ، تقریب سے خطاب میں اخوت مائیکروفنانس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کاکہنا تھاکہ ریلوے کے ڈیڑھ سو قلیوں کیلے چالیس لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس میں سے پچاس ہزار روپے فی کس بلاسود قرضہ دیا جائے گا، ان کہناتھاکہ قلی کا کوئی بچہ یا بچی ایف اے۔ ایف ایس سی کا امتحان پاس کرکے کمپوٹر کورس کرنا چاہے گا تو تین سے6 ماہ تک مفت کورس کروائیں گے،معاہدہ کے تحت بلاسود قرض صرف ان قلیوں کو ہی دیا جائے گا جو دو سال سے محکمہ ریلوے میں رجسٹرڈ ہیں اور قلیوں کو دئیے جانے والا قرض 20اقساط پر مبنی ہوگاجبکہ ایک فیصد اوپر قرضہ جمع کروانے سے محکمہ ریلوے قلیوں کو ڈیتھ کور دے گا، اس موقع پر اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس کے گریڈ ایک تا پانچ تک کے ملازمین کو بھی بلا سود قرضہ دیا جائے گا جس کے لیے ہم نے علیحدہ سے 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے تین سو ارب روپے چالیس لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کی صورت میں دیے ہیں ۔ ہم پاکستان کے ہر ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں جاکر لوگوں کو قرضہ دیں گے،انہوں نے کہا قلی پورے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں جو ان کو ملتا ہے وہ خون پسینے کی کمائی ہے اگر انہیں قرض حسنہ دیدیں تو وہ شاید مسکرا دیں، انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی قلیوں کو بلاسودقرضہ کا تذکرہ کیا تو وہ بہت خوش ہوئے، قلی کا بچہ کیوں لاکھوں روپے نہیں کما سکتا قلی کا بچہ کیوں قلی بنے، جولائی کے ماہ میں پچیس لوگوں کو ابتدائی طورپر قرضہ دیدیں گے۔