وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل، اسپین میں شروع ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے ترقیاتی فنانسنگ کے افتتاحی روز اجلاس کی مشترکہ صدارت

1

سیویل، اسپین – 01 جولائی )اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے سیویل، اسپین میں شروع ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے ترقیاتی فنانسنگ (FFD4) کے افتتاحی روز “ملٹی اسٹیک ہولڈر راؤنڈ ٹیبل 2: نجی کاروبار اور مالیاتی ذرائع کا فائدہ اٹھانا” کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

یہ اجلاس کینیڈا کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی ترقی، کرسٹوفر میک لینن کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں ابتدائی کلمات ادا کیے، سیشن کی کارروائی چلائی اور اختتامی بیان بھی پیش کیا۔

کانفرنس میں مختلف ممالک کے مالیاتی ماہرین، پالیسی سازوں اور نجی شعبے کے نمائندگان نے شرکت کی، جنہوں نے ترقیاتی فنانسنگ میں نجی سرمایہ کاری کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔