وفاقی وزیر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس

22

لاہور،11جولائی(اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کی سینٹ کا 16واں اجلاس جمعہ کے روز یہاں پی آئی ایف ڈی جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا،جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔اجلاس میں تعلیمی،مالیاتی وانتظامی امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سینیٹ کے معززاراکین نے شرکت کی، جن کا تعلق تعلیم، مالیات، ڈیزائن، صنعت اور سرکاری اداروں سے تھا۔اجلاس کے اختتام پر سینیٹ اراکین نے طلبہ کے تھیسز ڈسپلے کا دورہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں ومہارتوں کو سراہا۔