وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک  سے دفاع کی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ زیب جعفر  کی ملاقات

15

اسلام آباد ، 18 جولائی ( اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے وزارتِ دفاع کی پارلیمانی سیکرٹری محترمہ زیب جعفر سے بروز جمعہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر  برائے موسیمیاتی تبدیلی  نے پارلیمانی سیکرٹری براۓ  وزارت دفاع  کے ہمراہ  کاربن فلورا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی، جو ایک جدید سوچ پر مبنی گرین اسٹارٹ اپ ہے اور عام شہریوں کو کاربن کریڈٹس تک رسائی فراہم کرنے کے وژن پر کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عوامی سطح پر کاربن آفسیٹ سے متعلق شعور بیدار کرنا اور ماحولیاتی ذمے داری کو فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے نوجوانوں کی قیادت میں جاری ان تخلیقی اور مستقبل بین اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں کاربن مارکیٹ کے قیام، صاف توانائی کی ترویج، اور ماحولیاتی کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوان ماحولیاتی کاروباری افراد کو مکمل رہنمائی اور عملی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ ملک میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔