ملتان،08 جولائی (اے پی پی): پی ایچ اے ملتان نے پری مون سون شجرکاری کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کی خصوصی ہدایات پر شہر کی گرین بیلٹس پر گرینڈ صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔درجنوں مالی شہر کی گرین بیلٹس سے کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیاء کو ہٹا رہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان شہر کی گرین بیلٹس،چوکوں اور پارکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔اُنھو ں نے مزید کہا کہ ماہ اگست میں بھر پور شجرکاری کی جائے گی اس سلسلے میں گرین بیلٹس پر صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پارکوں اور گرین بیلٹس پر موافق موسم میں بھر پور شجرکاری کی جائے گی۔اس سلسلے میں واٹر ورکس روڈ،میٹرو روٹ،ہائی کورٹ روڈ، عید گاہ اور دیگر گرین بیلٹس پر صفائی اور مٹی کی بھرائی کا عمل جاری ہے۔