چینی وفد کی صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے ملاقات، پنجاب میں ای وی، سولر اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

15

لاہور، 13 جولائی (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے چین کے معروف آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے چیئرمین ابراہیم منیر نے کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی گروپ نے پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی)، سولر پینلز مینوفیکچرنگ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ چیئرمین ابراہیم منیر کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ پنجاب میں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر پر بھی غور کر رہا ہے۔اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیاں صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے چینی گروپ کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ای وی سیکٹر، سولر مینوفیکچرنگ اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین وقت ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں۔چوہدری شافع حسین نے مزید بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری پراپرٹی کے کاروبار کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اور اب صرف حقیقی صنعت کاروں کو ہی پلاٹ الاٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ ان پر فیکٹریاں قائم ہو سکیں۔ اس اقدام سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق نئی پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے، جس کے تحت صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پلاٹوں کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی، فارماسیوٹیکل ویلی اور سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے۔ملاقات میں آئی بی آئی انٹرنیشنل گروپ کے ڈائریکٹر قاسم کمال، مقامی صنعتکار امجد “